پرویز الٰہی کو مس گائیڈ کیا گیا، اب بھی ان کی واپسی کے خواہشمند ہیں، آصف زرداری

Apr 13, 2022 | 20:58:PM
سابق صدر آصف علی زرداری، جتنے بھی دوست، اتحاد میں ہیں، معاہدے ہوئے ہیں،
کیپشن: سابق صدر آصف علی زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ جتنے بھی دوست اتحاد میں ہیں ان کے ساتھ ہمارے معاہدے ہوئے ہیں ، میں نے ان سب کو اکٹھا کیا ہے ان کے جینوئن مطالبات کو پورا کیا جائے،ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کا ضامن بھی میں ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ عمران خان شروع سے ہی جھوٹ بولتے ہیں، مجھے 8 ماہ کیلئے سرکاری مہمان بنایاگیا، پھر میاں صاحب چلے گئے تھے،اسفندیار ولی میری بات مانتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ اتحاد میں ہم دینے والے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دیا ہے،نواب شاہ کا بجٹ بھی اتنا ہی ہے جتنا دادو اور نوشہرو فیروز کا رکھا۔
سابق صدر نے کہاکہ پرویز الٰہی ہم سے تھوڑے سینئر ہیں ہم ان کیلئے کوشش کرتے رہے،جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو مسئلہ ہوتا ہے کسی نے پرویز الٰہی کو مس گائیڈ کیا،ہم تو ابھی بھی چاہتے ہیں پرویز الٰہی سیاسی دائرے میں واپس آجائیں ۔
سابق صدر نے کہاکہ میں نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کی پیش کش کی تھی،شہبازشریف کو کہاکہ آپ وزیراعظم بن جائیں میرے پاس 70 ووٹ ہیں ، اتحادیوں سے رابطے میں تھا مجھے پتہ تھا کہ وہ میرے ساتھ آئیں گے،اتحادیوں کو پتا ہے کہ جو میں نے وعدہ کیا وہ پورا کروں گا۔
آصف زرداری نے کہاکہ نفرت عمران خان سے نہیں اس کی سوچ سے ہے،ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو پوری سی ای سی کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، پھر پالیسی بناتے ہیں،بلاول وزیر خارجہ بنتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ سی ای سی کرے گی،سابق صدر نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونی چاہئے،جس سے بھی بات چیت کی اس سے سیاسی اتحاد کی بات کی ہے،کیا مینگل، بگٹی، مگسی کو کوئی خرید سکتا ہے؟انہوں نے کہاکہ میرے پرانے تعلقات کام آئے،ہم دوستوں کو آزمائش میں نہیں ڈالتے،پی ٹی آئی کو سمجھانا چاہئے کہ اسمبلی میں واپس آجائیں۔
ان کا کہناتھا کہ 2تہائی اکثریت حاصل کرنا آسان ہیں ، یہ آج کے پاکستان میں بہت مشکل ہے،آج کا سوشل میڈیا بہت خطرناک ہو گیا ہے،آصف زرداری نے کہاکہ عمران خان کی طرف سے میری بہن کو جیل بھیجنا ناجائز تھا،فالودے والے کے اکاﺅنٹ میں پیسے جانے کا پروپیگنڈا کیاگیا،اگرفالودے والے کے اکاﺅنٹ میں پیسے گئے تو پراسیکیوشن سامنے لے آئے،ان کا کہناتھا کہ بزنس کمیونٹی اور بیوروکریٹس نیب سے ڈر گئے ہیں ،ایک زرداری سب پر بھاری نہیں ایک زرداری سب سے یاری پر یقین رکھتا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہاکہ عمران کا سازش کا الزام جھوٹ ہے،عمران نے امریکا سے ملکر سازش کا الزام لگایا،ان کا کہناتھا کہ3 سال سے اتحادیوں سے بات ہو رہی تھی،شہبازشریف سے خفیہ بات چیت بھی جاری تھی ، انتخابات کا فیصلہ مل جل کر ہو گا۔
سابق صدر نے کہاکہ پاکستانی تاجر نے عمران کو فنانس کیا،اس تاجر کا مقدمہ امریکا میں چلنے والا ہے،ان کا کہناتھا کہ عمران کو چھپکلی سے ڈر لگتا ہے، عمران صرف8 گھنٹے کیلئے تھانے گیا،تھانے میں ڈالا تو گورا صاحب پریشان ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کے سی پیک سے متعلق بیان پر چین کا جواب بھی آگیا