ایرانی صدر  ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی ایوان صدر آمد ،آصف علی زرداری سے ملاقات

Apr 22, 2024 | 19:10:PM
ایرانی صدر  ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی ایوان صدر آمد ،آصف علی زرداری سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ایرانی صدر  ڈاکٹر ابراہیم رئیسی  کی ایوان صدر آمد ، صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال  کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات  میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا ، آصف علی زرداری نے ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ بھی  دیا،ملاقات کے بعد  آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے دوطرفہ تعلقات  پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ، ایرانی صدر اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس  اور وزارت خارجہ بھی پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، ایرانی صدر کل کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے ، اسی مناسبت سے کراچی میں عام تعطیل جبکہ لاہور میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف نے  پی ٹی آئی حکومت کے وزرا کو خوشخبری سنادی

پاکستان اور ایران کا مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون مزید بنانے کے عزم کا اعادہ،دونوں ممالک کا دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے دو طرفہ تجارتی میکانزم فعال کرنے کی ضرورت پر زور،دونوں ممالک نے خطے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا،

 دونوں رہنماؤں کا اہم علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال،صدر آصف علی زرداری کا غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار۔

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے غزہ کے عوام کیخلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کی مستقل اور واضح حمایت جاری رکھے گا ، دونوں صدور کا غزہ کے عوام پر اسرائیلی جبر کے خاتمے،  پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، 

پاکستان - ایران تعلقات کو دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت نے عام انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ مملکت ہونے پر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا شکریہ ادا کیا،صدر مملکت نے اصولی موقف اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اور ان کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت پر ایران کو سراہا۔

 ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید وسیع اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مفاد میں اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر کی سطح تک بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے،  ایران کے صدر نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران فلسطینی بھائیوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا،بعد ازاں ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا ۔