حکومت نے پی ٹی آئی دور کے کابینہ اراکین کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے 

Apr 22, 2024 | 18:32:PM
حکومت نے پی ٹی آئی دور کے کابینہ اراکین کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) شہباز شریف حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی دور کے وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے  گئے۔

 تفصیلا ت کے مطابق وفاقی حکومت نےنیب کی سفارش پر  پی ٹی آئی دور حکومت  کی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سےنکالنے کی منظوری  دی ہے لیکن سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی،فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقراررہیں گے،وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کا نام بھی  ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے ۔

 ای سی  ایل سے نکالے گئے ارکان میں غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود ،اعجاز شاہ،علی زیدی،خسروبختیار ،اعظم سواتی ،اسد عمر،عمر ایوب ،محبوب سلطان، 
فواد چودھری ، فروخ نسیم اور شیریں مزاری کا نام شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر  کا دورہ کراچی ، 7 روز کیلئے پابندی عائد