پاکستان کیلئےنئے قرض پروگرام کا تعین کرنا قبل از وقت ہے،آئی ایم ایف

ہمارا وفد اس وقت پاکستان میں ایک مشن پر ہے اور ہم انتظار کریں گے کہ وہ اپنا کام ختم کرلیں اور پھر وقت آنے پر ہم اس مشن کے نتائج سے سب کو آگاہ کریں گے،جولی کوزیک

May 18, 2024 | 10:47:AM
پاکستان کیلئےنئے قرض پروگرام کا تعین کرنا قبل از وقت ہے،آئی ایم ایف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی آئی ایم ایف سے مزید قرض لینے کی کوششیں جار ی ہیں مگر عالمی مالیاتی فنڈ کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے میں نئے قرض پروگرام کا تعین کرنا قبل از وقت ہے۔

انگریزی اخبار ’ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایف ایم ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے اس بات کی تصدیق کی کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد اس وقت اسلام آباد میں موجود ہے، جہاں وہ پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔

بریفنگ کےدوران جولی کوزیک سے سوال کیا گیا کہ آیا ان مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کے ساتھ نئے قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ کرلیا جائے گا یا پھر یہ صرف ایک ابتدائی دورہ ہے؟

جولی کوزیک نے جواب دیا کہ آپ کے سوال کے جواب میں یہ کہنا چاہوں گی کہ ہمارا وفد اس وقت پاکستان میں ایک مشن پر ہے اور ہم انتظار کریں گے کہ وہ اپنا کام ختم کرلیں اور پھر وقت آنے پر ہم اس مشن کے نتائج سے سب کو آگاہ کریں گے۔

ضرورپڑھیں:غیر ملکی سرمایہ کاری میں 172فیصداضافہ

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن نے صحافیوں کو اسلام آباد میں موجود اپنے وفد کے حوالے سے نئی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا دوسرا جائزہ مکمل کیا، جس کے بعد ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی گئی۔جولی کوزیک نے مزید کہا کہ ہمارے بورڈ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے دوسرے اور آخری جائزے کی تکمیل کے دوران حکام کی بہترین پالیسی کی کوششوں کی وجہ سے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی۔