13 سالہ لڑکی سے شاد ی رچانے والا 72 سالہ دولہا گرفتار

Jun 16, 2024 | 00:19:AM
13 سالہ لڑکی سے شاد ی رچانے والا 72 سالہ دولہا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چارسدہ میں پولیس  نے 13 سالہ لڑکی سے 72 سالہ شخص کی شادی ناکام بنا دی ، دولہا، گاڑی ڈرائیور اور نکاح  خواں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 72 سالہ حبیب اللہ کی شادی 13 سالہ لڑکی سے شادی کی تقریب میں پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کی اور عروسی لباس میں ملبوس دلہن کو تحویل میں لے لیا،پولیس نے ضعیف دولہا، گاڑی کے ڈرائیور اور نکاح خواں کو گرفتار کرکے دولہا اور دلہن کے والد کے خلاف چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا،پولیس کارروائی کے دوران دلہن کا والد فرار ہوگیا، جس کے بعد بچی کو دارالامان منتقل کر دیا گیا،اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے شادی کے عوض 5 لاکھ روپے لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :  کرایوں میں کمی کا اعلان