ظلم کے شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائیگی، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

Jun 16, 2024 | 13:27:PM
ظلم کے شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائیگی، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے کہا کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کے شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔ 

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اونٹ کو گزشتہ روز کراچی منتقل کر دیا گیا ہے،سانگھڑ میں 2 روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد کو گرفتار لیا گیا  جن میں سے 2 ملزموں نے اعتراف جرم بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا تھا کہ ملزمان اور اونٹ کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے، انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار ہونے والے اونٹ کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔