موسم گرم اور خشک رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

Jun 16, 2024 | 16:11:PM
موسم گرم اور خشک رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات نے خبیر پختونخوا کے بالائی علاقوں اور پنجاب کے چند مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،محکمہ موسمیات نے 18 سے 22 جون تک بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اس کے علاوہ گوجرانولہ 46، حافظ آباد، جیکب آباد، جہلم، سرگودھا، ڈی جی خان، لیہ، قصور 45 ، دادو، اٹک 44 ،لاہور ، اسلام آباد 43، ملتان، سکھر، نوابشاہ، پشاور، مظفر آباد 42 ، کراچی 38 ، کوئٹہ 37 اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں  گرمی کی شدت برقرار،موجودہ درجہ حرارت36ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری تک جانے کے امکانات  ہے،5کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ،ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے ۔
محکمہ موسمیات نےشہرمیں ہیٹ ویوکےخدشات ظاہرکردیئے،ماہرین نے شہریوں کو گرم لو سے بچاؤکیلئے احتیاط کی تاکید کر دی،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور6ویں نمبرپرآگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح80ریکارڈکی گئی۔

 کراچی میں مطلع صاف،تیز دھوپ کا راج ہے،شہر میں اس وقت موسم گرم اور مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 15 سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس  کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے ،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیرہ نمبر پر موجود ہے،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 93 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔