میاں چنوں:مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، خاتون سمیت 15 سے زائد افراد زخمی

Jun 16, 2024 | 09:37:AM
میاں چنوں:مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، خاتون سمیت 15 سے زائد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(غلام حیدر)میاں چنوں میں مسافروں سے بھری بس الٹ گئی ، حادثے میں  بچی اور خاتون سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو  حکام کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ کرامت موڑ کے قریب پیش آیا،جس کے نتیجے میں چھوٹی بچی اور خاتون سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام  نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو علاج جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار افراد لاہور میں محنت مزدوری کرتے تھے اور اپنے گاؤں عید کرنے کے لئے آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

 ریسکیو ذرائع کے مطابق  زخمیوں کو زیادہ سر ، ٹانگوں اور بازووں پر چوٹیں آئیں ہیں جبکہ حادثہ کار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔