غیر قانونی مویشی منڈیوں کی شکایات،اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

Jun 15, 2024 | 23:58:PM
غیر قانونی مویشی منڈیوں کی شکایات،اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد میں شکایات ملنے پر شہر بھر کی غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کاروائی کیلئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔ 

 ڈی سی اسلام آباد  عرفان نواز  کا کہنا ہے کہ شہر میں مجموعی طور پر 5 سرکاری منڈیاں قائم کی گئی ہیں، ان 5 منڈیوں میں محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کی انسپکشن کیلئے موجود ہے، 5 منڈیوں کے علاوہ کسی دوسری جگہ جانوروں کی فروخت وبائی امراض کی وجہ بھی بن سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک کا بہاو بھی متاثر ہوتا ہے،ساری صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی عرفان نواز سرکاری منڈیوں کے علاوہ کوئی بیوپاری کہیں جانور فروخت کرتا پایا گیا تو سخت قانونی کاروائی ہوگی، جانوروں کو ضبط کرتے ہوئے بیوپاری کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب ڈی سی نے شریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی ایسی تمام غیر قانونی منڈیوں کی حوصلہ شکنی کریں۔  

یہ بھی پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کا اعلان