6 سیاروں کی حیران کن قطار کا نظارہ کب اور کتنی دیر تک دیکھنے کو ملے گا؟

Jun 02, 2024 | 18:52:PM
6 سیاروں کی حیران کن قطار کا نظارہ کب اور کتنی دیر تک دیکھنے کو ملے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 3 جون کو علی الصبح  ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ آپ کا منتظر ہے، خاص طور پر سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کو یہ ضرور پسند آئے گا،آپ 6 سیاروں کو آسمان پر دیکھ سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق متعدد سیاروں کو ایک قطار میں دیکھنا ہمیشہ ایک خصوصی نظارہ ہوتا ہے اور اس سے ہمیں نظام شمسی کی خوبصورتی اور وسعت کا اندازہ ہوتا ہے۔

3 جون کو  عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ایک سیدھی لکیر میں نظر آئیں گے اور اس نظارے کیلئے پلانیٹ پریڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے،مریخ  اور مشتری کو دوربین کے بغیر دیکھنا ممکن ہوگا تاہم عطارد، یورینس، نیپچون اور زحل کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔

ہر چند سال میں سیاروں کا اس طرح اکٹھے دیکھنے کا موقع ملتا ہے مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے،ایسا مارچ 2023 میں ہوا تھا اور اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق وینس بھی اس لکیر میں موجود ہوگا مگر اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ وہ سورج کے برابر میں ہوگا،6 سیاروں کی یہ قطار ایک ہفتے تک ہر صبح نظر آئے گی، البتہ اگر آپ کو علی الصبح جاگنا پسند نہیں تو آپ 7 سیاروں کی قطار فروری 2025 کے آخر میں سورج غروب ہونے کے بعد دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چکوال:کالے بادلوں کا راج،بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا