صادق آباد:پینٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو،تاحال نہ بجھائی جاسکی

ضلع بھر سے 5 فائیر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ،60فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ، آگ پوری فیکٹری میں پھیل گئی ہے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ریسکیو حکام

May 18, 2024 | 11:02:AM
صادق آباد:پینٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو،تاحال نہ بجھائی جاسکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک جاوید )کے ایل پی روڈ صادق آباد پر پینٹ فیکٹری میں لگی آگ تاحال بجھائی نہ جا سکی، فائیر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ،ریسکیو حکام کا کہنا ہے آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

 کے ایل پی روڈ پر واقع رنگ بنانے والی فیکٹری کیمکل کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی،ضلع بھر سے 5 فائیر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف  ہیں،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 60فیصد آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے ، آگ پوری فیکٹری میں پھیل گئی ہے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آگ کی شدت زیادہ ہے بجھانے میں مشکلات کا سامناہے۔ خطرے کے پیش نظر قومی شاہراہ کی ایک سائیڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ تحصیل صادق آباد میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔