راولپنڈی،جرگے کے حکم پر لڑکی کا قتل،مقدمے کا چالان درست قرار

Sep 12, 2025 | 21:34:PM
 راولپنڈی،جرگے کے حکم پر لڑکی کا قتل،مقدمے کا چالان درست قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راولپنڈی کے تھانہ پیرودہائی میں جرگے کے حکم اور غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے کیس میں ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن برانچ نے مقدمے کا چالان درست قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن برانچ کا چالان منظور ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج خالد بشیر کی عدالت میں ٹرائل کیلئے بھیجوا دیا گیا ہے۔مقدمے کے چالان میں 9ملزمان کو کردار کے مطابق قصور وار قرار دیا گیا تھا ،مقدمے کا چالان گزشتہ ماہ مکمل کر کے اے ڈی پی پی کو بھیجوا گیا تھا ،مقدمے میں مقتولہ سدرہ کا شوہر ضیاء الرحمن، ولد عرب گل،بھائی ظفر ،سسر سلیم گل گرفتار ہیں، مقدمے میں جرگہ سربراہ عصمت اللہ،مقتولہ کا چچا مانی گل بھی گرفتار ہیں ،اس کے علاوہ گورگن راشد محمود،ممبر قبرستان کمیٹی سیف الرحمان،رکشہ ڈرائیور بھی گرفتار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی : تعلیمی اداروں میں سگریٹ، تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد