لیسکو میں سنگل فیز میٹرز پر منظور شدہ لوڈ سے زائد بجلی کے استعمال کا انکشاف

Sep 12, 2025 | 14:05:PM
لیسکو میں سنگل فیز میٹرز پر منظور شدہ لوڈ سے زائد بجلی کے استعمال کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سنگل فیز میٹرز استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے منظور شدہ لوڈ سے زائد بجلی کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے جدید سافٹ ویئر کے ذریعے صارفین کے میٹرز کا ایم ڈی آئی (ماہانہ زیادہ سے زیادہ طلب) ریکارڈ حاصل کیا ہے، جس سے یہ پتہ چلا ہے کہ متعدد صارفین اپنے منظور شدہ لوڈ سے کہیں زیادہ بجلی استعمال کر رہے ہیں۔

لیسکو کے مطابق سنگل فیز میٹرز کو عموماً ایک سے 2کلوواٹ لوڈ پر کنکشن دیا جاتا ہے تاہم متعدد صارفین اصل معاہدے سے تجاوز کرتے ہوئے زائد بجلی کا استعمال کر رہے ہیں، جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ریڈنگ سیکشن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام متعلقہ ڈیٹا اکٹھا کیا ہے جس کے بعد کمپنی نے ایسے صارفین کو نوٹسز جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ ان نوٹسز کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں اضافی استعمال شدہ لوڈ کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا۔