”عمر شریف “کے علاج کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر صحت کابڑا اعلان 

Sep 12, 2021 | 00:13:AM
”عمر شریف “کے علاج کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر صحت کابڑا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت عمر شریف کے علاج کے حوالے سے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کیلئے علاج معالجے کے حوالے سے میری آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹروں سے بات چیت ہوئی ہے،عمر شریف کے علاج کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔