عطیات سلطان کا استعفیٰ منظور،ڈاکٹر انیلہ سلمان کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی گئی 

Sep 03, 2026 | 22:14:PM
عطیات سلطان کا استعفیٰ منظور،ڈاکٹر انیلہ سلمان کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے مختلف سروس گروپس کے افسران کے تقرر و تبادلوں، اضافی چارج، تعلیمی رخصت، جبری ریٹائرمنٹ اور استعفے کی منظوری دی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

 نوٹیفکیشنز کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 20 کی افسر ڈاکٹر انیلہ سلمان کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور انہیں سرکاری ملازمت سے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی گئی ہے، وزیراعظم نے سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت انکوائری کے بعد دی گئی سزا کی منظوری دی، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر انیلہ سلمان کو فیصلے کے خلاف سول سرونٹس (اپیل) رولز 1977 کے تحت 30 روز کے اندر متعلقہ اپیلیٹ اتھارٹی کے سامنے اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے، دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین سوشل میڈیا کمپلینٹ کونسل اکرام الحق قریشی کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ممبر (لیگل) کا اضافی چارج مزید تین ماہ کے لیے تفویض کردیا ہے، اضافی چارج یکم اگست 2026 سے شمار ہو گا۔

اسی طرح وفاقی تحقیقاتی ادارے میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو فل برائٹ اسکالرشپ 2026-27 کے تحت امریکہ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی میں ایم ایس سی پبلک پالیسی اینڈ مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجنے کی منظوری دی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق وہ 12 اگست 2026 سے 11 اگست 2027 تک تعلیم حاصل کریں گے اور کورس مکمل کرنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں گے،۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے انفارمیشن آفیسر عبدالقیوم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 18 کی افسر عطیاب سلطان، جو پنجاب حکومت میں تعینات تھیں، کا استعفیٰ 5 اگست 2026 سے منظور کر لیا گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی لیکچرار فرح خالد کی وزارتِ دفاع کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ اینڈ گیریژن) میں تعیناتی کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے معیاری وقت کے قانون میں بڑی تبدیلی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: