کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر پیر 13 اکتوبر 2025 کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ضلعی تعلیمی اتھارٹی نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً طلبہ، والدین اور عملے کو بندش سے آگاہ کریں اور اداروں کی عمارتوں اور املاک کی حفاظت کے لیے مناسب سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں اور کالجوں کے سربراہان ضلعی افسران سے رابطے میں رہیں اور آئندہ احکامات کا انتظار کریں۔ اگر کوئی نیا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوتا تو معمول کی تدریسی سرگرمیاں منگل، 14 اکتوبر سے بحال کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے