راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) راولپنڈی میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیئے گئے تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے ,ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے بھی تعلیمی ادارے کھولنے کی تصدیق کردی ۔
ابرار احمد خان کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے سے طلباء کی پڑھائی متاثر ہورہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر تعلیمی ادارے کھلنے بارے آگاہ کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بھی کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں :