پاکستان کیخلاف آخری ٹیسٹ، انگلش ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
انگلینڈ نے برائیڈن کارس اور میتھیو فشر کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا جبکہ نوجوان انگلش کھلاڑی سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
15 رکنی اسکواڈ کی قیادت جو روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، جورڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، سیم کک، جیمی سمتھ اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:پانچ ستمبر کو گرین شرٹس انڈیا کو سبق سکھانے کے لئے کیوں بےتاب ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے کا خواہاں ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، عبداللہ فضل ، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔
قومی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں صبح ساڑھے 9بجے ٹریننگ کرے گی۔