کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کا پولیس کو کھلاچیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔
انمول عرف پنکی نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ ہم دھڑلے سے کام کررہےہیں،اٹھا سکتے ہوتو اٹھا لو،ہم نے پورے کراچی میں اندھیر ڈالا ہوا ہے، روک سکو تو روک لو۔
انمول عرف پنکی نےپولیس کو پیغام دیا کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے جس دن دماغ سےسوچو گے میری طرح "برینڈ" بن جاؤ گے،مجھے پکڑنے کے لیے پتہ نہیں کہاں کہاں سے آجاتے ہیں،ریٹائرمنٹ کے بعد فون کرکے بتاتے ہیں تمہیں نہیں پکڑپائے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملزمہ کی سہولت کاری کررہا ہے تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی،یقین دہانی کراتی ہوں کہ ملزمہ کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف ایکشن لینے والی ہوم کمیٹی کی ممبر ہوں،وزارت داخلہ سے بات کروں گی کہ پنکی کیس کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے ، پنکی کیس میں جوبھی سہولت کار ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: منشیات فروش خاتون کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لے لیا گیا