کراچی: منشیات فروش خاتون کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی پولیس چیف آزاد خان نے ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کی ہدایت کردی۔
کراچی میں
— Arif Malik (@arifawan779) May 12, 2026
منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں پولیس نے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کیا
عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
ملزمہ سے چرس کے دو پیکٹ اور دیگر منشیات کا مواد برامد ہوا تھا ،تفتیشی آفسر pic.twitter.com/PzA74zvLV7
کراچی پولیس چیف نے گارڈن ہیڈ کوارٹر ساؤتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے سینئر افسر کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کے کردار کے تعین کیلئے انکوائری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
کراچی پولیس کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں، بغیر ہتھکڑی ملزمہ کی پیشی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی مفصل ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ غفلت، کوتاہی کے مرتکب تفتیشی افسر، عملے کو فوری معطل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر انمول عرف پنکی پکڑی گئی