بھوآنہ ؛ زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیاگیا

May 12, 2023 | 19:27:PM
بھوآنہ ؛ زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیاگیا
کیپشن: فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تھانہ بھوآنہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیاگیا،ساتھی زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق بھوآنہ میں حق نواز کھوکھر ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،فائرنگ کے نتیجے میں وکیل کا ساتھی اقبال جپہ زخمی ہو گیا، ذرائع کا مزید کہناہے کہ حق نواز کھوکھر ایڈووکیٹ کی کار پر قمر،مظفر کنگر،طاہر بلڑکا نے فائرنگ کی، حق نواز ایڈووکیٹ اور ملزمان کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مئی کا آخری ہفتہ خطرناک ،بہت کچھ ہونے والا ہے?
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فضل عباس ایس ایچ او اللہ دتہ ہرل موقع پر پہنچ گئے ،نعش کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو منتقل کر دیاگیا،پولیس کاکہناہے کہ ملزمان موقع سے فرار حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ موخر کردیا