پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو اہم اجلاس طلب کرلیا

Mar 12, 2023 | 17:51:PM
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو اہم اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: الیکشن کمیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے 14 مارچ کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ منگل 14 مارچ کو دن ساڑھے 12 بجے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی،الیکشن کمیشن نگران حکومت پنجاب کے سامنے پی ٹی آئی کے تحفظات بھی سامنے رکھے گا۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ 2 بجے گورنر خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے،گورنر کے پی کے سے خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جائے گی ، ذرائع کاکہناہے کہ 3 بجے وزارت دفاع کے حکام اور ڈی جی ملٹری آپریشنز الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے،وزارت دفاع کے حکام اور ڈی جی ملٹری آپریشز عام انتخابات میں سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ