قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ 

Mar 12, 2023 | 17:26:PM
قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ 
کیپشن: الیکشن کمیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مختلف صوبوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں اور اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات منسوخ کئے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسی طرح بلوچستان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست اور سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات منسوخ کئے گئے ہیں،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے،شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے