چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کا معاملہ ، پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی

May 04, 2024 | 17:59:PM
چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کا معاملہ ، پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  کیے ا نتخاب کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل مروت  کے نام کی مخالفت کر دی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق شیر افضل مروت کے نام پر اپوزیشن کے اندر اختلافات سامنے آ گئے ہیں ، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر، زین قریشی نے پی اے سی کی چئیرمین شپ کیلئے لابنگ شروع کر دی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سینیر رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو چئیرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی ہے  اور رائے سامنے آئی ہے کہ پارٹی کے سینیر ارکان میں سے کسی کو یہ اہم کمیٹی کی چئیرمین شپ دینی چاہیے،اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام سپیکر کو تحریری نہیں دیا،  اپوزیشن نے حکومت سے بھی اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی حمایت کے بغیر اپوزیشن ارکان میں سے کوئی بھی پی اے سی کا چئیرمین نہیں بن سکتا۔ 

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کا نام بطور چیئرمین پی اے سی نامزد کیا گیا تھا  اور حکومت نے شیر افضل مروت  کی نامزدگی کی مخالفت کی تھی  اس کے بعد سینیٹر علی ظفر اور شبلی فراز کے سامنے آئے تھے تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ 

یہ بھی پڑھیں : نان فائلرز کی سیمیں بلاک ہو ں گی یا نہیں ؟