پی ٹی اے نے نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی

May 04, 2024 | 17:36:PM
پی ٹی اے نے نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نان فائلرز شہریوں کی سیمیں بلاک کیےجانے کے فیصلے کی مخالفت کر دی ہے ۔

تفصیلا ت کےمطابق پی ٹی اے نے ایف بی آر کو جواب  دیا ہے کہ موبائل فون سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام سیکٹر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ،موبائل فون سمز بلاک کرنے سے بینکنگ سیکٹر متاثر ہوگا ،موبائل فون سمز بلاک کرنے کے معاملے پر مشاورت کی ضرورت ہے ،موبائل فون صارفین کا تحفظ ضروری ہے ، پی ٹی اے نے ایف بی آر کو دوسرے آپشن پر غور کرنے سے متعلق کہا ہے ۔
پی ٹی اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قانونی مشکلات سے بچنے کیلئے سیمیں بلاک نہ کی جائیں، پاکستان میں خواتین اور بچوں  کے نام پر جاری سمیں مرد استعمال کرتے ہیں،سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بیرونی سرمایہ کاری پر منفی اثرات پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : زمین پھٹی نہ آسمان گرا ،سگی خالہ نے معصوم بچوں کو آگ لگا دی