سپریم کورٹ نےسنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سےمتعلق تاریخ تبدیل کردی

May 04, 2024 | 16:31:PM
سپریم کورٹ نےسنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سےمتعلق تاریخ تبدیل کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت کی مقرر کردہ تاریخ تبدیل کر دی۔

سپریم کورٹ نے نئی کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 مئی کو سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مقدمے کی سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں تھی۔