پنجاب میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا ، عظمیٰ بخاری

May 04, 2024 | 12:00:PM
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے، ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے، ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا  کہ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولت سے استفادہ کیا، 72 مریضوں نے الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے ٹیسٹ بھی کرائے۔

مزید پڑھیں:  فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

عظمیٰ بخاری کامز ید  کہنا تھا  کہ فیلڈ ہسپتال مختلف علاقوں بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، مظفر گڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کام کرتے ہوئےعوام کو مسلسل سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔