پنجاب حکومت 130 ارب روپے بچوں کی تعلیم پرخرچ کرے گی،عظمیٰ بخاری
فتنہ فساد پارٹی کی مقبولیت گزشتہ روز شیخوپورہ کے عوام نے دفن کردی،ڈی جی پی آرمیں پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ پنجاب حکومت 130 ارب بچوں کی تعلیم پر خرچ کرے گی۔
ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہاکہ آؤٹ سورسنگ سے 103 تحصیلوں میں صفائی نظام رائج کیا جائے گا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے 73 لاکھ صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا،200یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو فری سولر پینلز دیئےجارہے ہیں جس سے 1ارب 50کروڑکی بچت ہوگی اورشہریوں کو 10 سال تک ریلیف ملے گا،اگلا مرحلہ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنا ہے،چائنہ سے واپسی پر اس کا بھی آغاز ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے مزیدکہاکہ فتنہ فساد پارٹی کی مقبولیت گزشتہ روز شیخوپورہ کے عوام نے دفن کردی، مسلم لیگ ن نے پی پی 139 میں تاریخی کامیابی حاصل کی ،مسلم لیگ ن نے 22 ہزار کی لیڈ سے سیٹ جیتی جبکہ گزشتہ الیکشن میں 18 ہزار کی لیڈ تھی،اس کامیابی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی محنت کو تقویت دی ہے،لوگوں نے مریم نواز شریف کی حکومت کو پہلی ترجیح رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نےسی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کاباقاعدہ افتتاح کردیا
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کل بھی پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی تھی اور آج بھی بڑی پارٹی ہے ،پنجاب یونیورسٹی میں تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام دیا،30 ہزار بچوں کو وظائف دییے گئے جبکہ 68 ہزار بچوں نے درخواستیں دی تھیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یونیورسٹی اور کالجز کے ہونہار بچوں کو وظائف دیئے انہوں نے ہونہار بچوں کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے نہیں دیئے۔
صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت نے کہاکہ ویسٹ مینجمنٹ کا پروگرام شروع کیا گیا ہے اور آوٹ سورسنگ سے 103 تحصیلوں میں صفائی نظام رائج کیا جائے گا۔