ظل شاہ کے قتل کا ذمہ عمران خان، یہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں:مریم اورنگزیب

Mar 12, 2023 | 14:06:PM
ظل شاہ کے قتل کا ذمہ عمران خان، یہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں:مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فریحہ بتول)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا ووٹ جب عمران خان کو ہارتا نظر آیا تو انہوں عالمی سازش کا ڈرامہ کیا،جب عدم اعتمام کا ووٹ کامیاب ہوا تو عمران خان نے امپورٹڈ حکومت ،عالمی سازش، سائفر کا ڈرامہ کیا،عمران خان نے ملک میں غیر ہنگامی صورت پیدا کرنے کے لیے لانگ مارچ لے آیا،عمران خان نے صحافیوں کے لاشوں پر سیاست کی۔ظل شاہ کے قتل کا ذمہ عمران خان، یہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سیاسی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافی صدف نعیم عمران خان کے کینٹر کے ساتھ بھاگتی رہی، ہم نے تو اسکو سازش نہیں کہا،ہم نے تو کہا حادثہ ہوا،عمران خان ملک میں صرف حالات خراب کرنا چاہتے ہیں،عمران خان ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتے ہیں،سائفر کی سازش میں ناکام ہو گئی،سائفر پر امریکہ سے معافی مانگ چکا ہے۔

عمران خان لاشوں پر سیاست کرتا ہے،عمران خان بس اقتدار سے نکلنا نہیں چاہتا تھا،عمران خان نے پاکستان کو لوٹا اور چار سال سیاست کرنے کے بعد ای ایم ایف کے حوالے کر دیا،عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑھتا کے ملک دیولیہ ہو گیا اسکو بس اپنی گندی سیاست چاہے،عمران خان ملک خارجہ پالسی سے کھیلتا رہا،مریم نواز کی کل اوڈیو چلائی اور انکو اپنے ساتھ ملا رہا تھا،مریم نواز کی اوڈیو میں ایسا کیا برائی ہے؟؟

ضرور پڑھیں :سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں:محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی اوڈیو میں ملک کی تباہی کیسے کرنی،، کیسے لوگوں لڑانا ہے ،سائفر پر کیسے کھیلنا پر بات نہیں کی گئی،جیل بھرو میں خود زمان پارک میں بیٹھا رہا عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا،مریم نواز کو نہیں پتہ تھا کہ اوڈیو ریکارڈنگ پر ہے انہوں اس میں عمران خان پر کوئی الزام نہیں لگایا،عمران خان کو گاڑی چوری، 190 ملین پانڈ کے چور ہو،،تم نے اپنی بیٹی کو نہیں مانا اس پر عمران کو جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب پیشی پر نہیں جاتا کہتا میں بوڑھا ہوں اور 70 سال کا ہوں،عمران خان ان بیماریوں کا بہانہ کرتا جسکا میں نام نہیں لے سکتی،عمران خان ذہنی مریض ہے یہ لاشوں پر سیاست کرتا ہے،ظل شاہ ایک سپشل چائلڈ تھا اس پر سیاست کر رہے ہیں،راجہ شکیل زمان پارک میں کیوں چپی ہوئی تھی، یاسمین راشد نے دو دن کیوں خاموشی اختیار کی ۔ابھی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں آئی تو عمران خان نے ٹویٹ کر دی کیوں کے تم اسی کا انتظار کر رہے  تھے۔


عمران خان قاتل ہے، ظل شاہ کی موت بھی تم پر آئے گی ،تم ذمہ دار ہو عمران خان۔ظل  شاہ کے والد کو پیسوں کی پیشکش کی کہ حادثہ کو قتل کا اینگل دو۔