اسرائیل والو سن لو پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائیگا،ایرانی کمانڈر کی وارننگ

Jun 12, 2025 | 20:50:PM
 اسرائیل والو سن لو پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائیگا،ایرانی کمانڈر کی وارننگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر ممکنہ حملے کی اطلاعات پر ایرانی کمانڈر حسین سلامی نے کہا اسرائیل کے کسی بھی حملے کا پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور  اور بھرپور جواب دیا جائیگا۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے کہ جواب میں  تہران سے جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائے گا۔

واضح رہےکہ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کےلیے پوری طرح تیار ہے۔ اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دیدی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ان کا کا کہنا تھا کہ ہرگز قبول نہیں کہ اپنا پُرامن ایٹمی پروگرام بند کر کے صنعت، طب، زراعت اور دیگر علوم میں درکار جوہری مواد کے لیے مغرب کی منظوری کا انتظار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر  کے حل کی کوشش،انتہاپسند ہندو سیخ پا، امریکی پرچم کی بے حرمتی کر ڈالی