ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر  کے حل کی کوشش،انتہاپسند ہندو سیخ پا، امریکی پرچم کی بے حرمتی کر ڈالی

Jun 12, 2025 | 18:38:PM
ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر  کے حل کی کوشش،انتہاپسند ہندو سیخ پا، امریکی پرچم کی بے حرمتی کر ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کرانے کا دعویٰ بھارتیوں کو ہضم نہیں ہو رہا، انتہاپسند ہندوؤں نے امریکہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی پرچم کی بے حرمتی کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق اب صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی کوششوں پر بھی بھارتی شہری سیخ پا ہو گئے ہیں اور انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے امریکا کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا،انتہا پسند ہندوؤں نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے پرچموں  کی بے حرمتی جاری رکھی،احتجاج کے دوران انتہا پسند ہندوؤں نے امریکی پرچم کو پیروں میں روندتے ہوئے انتہائی غلیظ الفاظ ادا کئے۔ ایک بھارتی شہری نے امریکی پرچم پر تھوکا اور امریکا کو دہشتگرد ملک قرار دیا۔انتہا پسندہندووں  کا کہنا ہے کہ امریکا گندی سیاست کرتا ہے،ہندوؤں کو مظبوط کرو گے ہم آپ کو مظبوط کریں گے۔

 امریکا کیخلاف احتجاج دراصل ہندوتوا نظریہ ہے جس کو مودی سرکار پروان چڑھا رہی ہے،امریکا کیخلاف احتجاج دراصل پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کو چھپانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلین ٹیم نےICCٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچنے کا بھارتی ریکارڈ برابر کردیا