آسٹریلین ٹیم نےICCٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچنے کا بھارتی ریکارڈ برابر کردیا
بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اپنی مستقل مزاجی اور بڑے اسٹیجز پر غلبہ کیلئے بھی پہچانی جاتی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ بار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچنے کا بھارت کا ریکارڈ برابر کر دیا۔بھارت نے اب تک آئی سی سی کے 5 ٹورنامنٹ اور آسٹریلیا نے10جیتے ہیں ۔
میڈیا روپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی مینز کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ بار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچنے کا بھارت کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ دونوں ٹیمیں14بار آئی سی سی کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں، جو کسی بھی مردوں کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اب تک آئی سی سی کے آسٹریلیا نے10ٹورنامنٹ جیت جبکہ بھارت نے 5ٹورنامنٹ جیتے ہیں، انگلینڈ 9؍ بار فائنل کھیل کر تیسرے نمبر پر ہے، جب کہ ویسٹ انڈیز8 بار فائنل میں پہنچا ہے۔ سری لنکا 7اور نیوزی لینڈ بھی 7 بار فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ان دلچسپ اعدادو شمار نے کرکٹ کے شائقین میں بحث چھیڑ دی ہے کیونکہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں نہ صرف اپنی مستقل مزاجی بلکہ بڑے اسٹیجز پر غلبہ کے لئے بھی پہچانی جاتی ہیں ۔آسٹریلیا مردوں کے کرکٹ میں کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور اس نے اب تک10 آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔ ان میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور چمپئن ٹرافی جیسے بڑے ٹورنامنٹ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے6 بار ون ڈے ورلڈ کپ جیتا ہے(1987،،1999، 2003، 2007، 2015اور2023) جو کسی بھی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ جیت کا ریکارڈہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک بار (2021) اور دو بار (2006 اور 2009) چمپئن ٹرافی جیتی۔ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (2023) بھی جیتی، جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی بالادستی ثابت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سوناہزاروں روپے مہنگا ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟