لاہور سےتحریک شروع کرنے جا رہے ہیں،ہماری تحریک پورا ملک فتح کرے گی،علی امین گنڈاپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج لاہور سے ہم تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں، انشا اللہ ہماری تحریک پورا ملک فتح کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر علی ظفر کی مشترکہ صدارت میں رائیونڈ روڈ پر واقع فارم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں پارٹی کی پارلیمانی قیادت اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مشاورت کے ساتھ عملی قدم سے آگے بڑھیں گے،اس ملک پر کئی دہائیوں سے کچھ پارٹیاں اور اسٹبلشمنٹ مسلط ہے،یہ چاہتے ہیں جن کو ہم چاہیں ان کو لے کر آئے،انہوں نے مارشل لگا کر اس ملک پر اتںے تجربات کیے کہ اس ملک کا تختہ نکال دیا،ان کا دل پھر بھی نہیں بھرا، اس کے بعد انہوں نے ایسا مارشل مسلط کیا جو کاغذوں میں نہیں ہے لیکن اصل میں مارشل کا ہے،فوج اپنی مداخلت سے محاذ پر کھڑے ہوئے سپاہی کی عزت مجروع کر رہی ہے،ان سے سوال کرو تو یہ اپنے آپ کو جوابدہ نہیں سمجھتے لیکن ان کو جواب دینا ہوگا ،ہم ان کو جوابدہ ٹھہرائیں گے۔
علی امین گنڈپور کا کہنا تھا کہ ان کو اندازہ ہی نہیں اس سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا لیکن ان کو شرمندگی بھی نہیں ہے،انہوں نے واضح کیا کہ آج لاہور آنے کا مقصد یہ ہے کہ لاہور پاکستان کا سیاسی کعبہ ہے،جب بھی کوئی تحریک لاہور سے چلتی ہے وہ پورے پاکستان میں فتح حاصل کرتی ہے،وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ آج لاہور سے ہم تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں انشا اللہ ہماری تحریک پورا ملک فتح کرے گی۔
وزیر اعلیٰٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمار لیڈر بے گناہ جیل میں ہے،اس پر کوئی کیس نہیں ہے،ان کا کہن اتھا کہ اب ہمارا لائحہ عمل پاکستان کے حالات کے مطابق ہونا چاہیے تمام صوبوں سے کہتا ہوں آپ کے جیسے حالات ہیں آپ بہتر سمجھتے ہیں آپ ان حالات کو سامنے رکھ کر لائحہ عمل تیار کریں ،انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کو کے پی کے سے کمپئیر کریں گےتو یہ ذیادتی ہوگی۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمارا یہ پیغام ہے تمام جلد سے جلد بیٹھ کر اپنے اپنے ایریا ز میں کس طرح کے حالات ہیں ان کے حساب لائحہ عمل بنا کر پارٹی کوپیش کریں،ہم 5اگست تک اس کو پیک پر لے کر جانا ہے یہ سوچنا ہوگا وہ کیسے کرنا ہے۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر علی امین گنڈا پور کا ہم شایان شان استقبال نہیں کر سکے،ہمیں یہاں ایسی حکومت کا سامنا ہے جن کو اخلاقی اقدار ہیں اور نہ ہی پارلیمانی اقدار ہیں،ہمیں اس صوبے میں فسطائیت کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد محمود الرشید،شاہ محمود قریشی اور اعجاز چودھری سرفراز چیمہ تکالیف دیکھ کر ہمیں اپنی تکلیفیں چھوٹی لگتی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر پچھلی دفعہ جب اسمبلی آئیں تو ہمارے 11 ممبر معطل ہوئے ،اس دفعہ تو26ممبر معطل ہوئے،اس سے اندازہ لگائیں کہ وہ پی ٹی آئی ہے ایک160 ٹاییگرز سے کتنی خوفزدہ ہیں۔
اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور ا کے پرانی یادیں تازہ ہوئیں،ہماری لاہور سے یادیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ 2013میں بھی ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیاتھا،2024 میں بھی ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعظم منتخب ہوکر کہا تھا میں سیاست کرنے نہیں آیا میں اس ملک کو ٹھیک کرنے آیاہوں۔میں سب کو بتا دینا چاہتا ہوں،بھارت کو جواب دینے اور اسرائیل کوتسلیم نہ کرنے کی سزا بانی پہ ٹی آئی کو دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کا بنیادی ایجنڈا بانی پی ٹی آئی اور دیگر قائدین کی رہائی کے لیے سیاسی تحریک شروع کرنا ہے، پارٹی رہنماؤں کے درمیان اس بات پر مشاورت ہو ئی کہ عوام کو اس مقصد کے لیے کس طرح متحرک اور منظم کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لانگ مارچ کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے اور پارٹی کے پارلیمنٹیرینز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے،البتہ ایک سڑک یا چوک بند کرنے کا منصوبہ فی الحال ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس بار تحریک کا آغاز پنجاب، خصوصاً لاہور سے کیا جائے گا کیونکہ ماضی میں اسلام آباد اور خیبرپختونخوا سے شروع ہونے والی تحریکوں میں پنجاب کی کارکردگی موثر نہ تھی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کریں،پمفلیٹس تقسیم کیے جائیں گے۔
ورکرز کنونشنز اور کارنر میٹنگز تحصیل اور محلہ سطح پر کروائی جائیں گی،ہر حلقے میں پرامن احتجاج کا انعقاد کیا جائے گا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی خود دیں گے،علی امین گنڈاپور کل لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک کے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی لاہور آمد کا مقصد بھی پنجاب کی عوام کو سیاسی طور پر متحرک کرنا اور نئی تحریک کے لیے جوش و ولولہ پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کا جہلم کا دورہ، کارکنان سے ملاقات