کراچی ،ٹرک کی بریک فیل، متعدد گاڑیوں کو نقصان،ہجوم بپھر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شہر قائد کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈرپاس میں مال برادر ٹرک بریک فیل ہوجانے پر متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا اور موٹرسائیکل اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا دیا۔ مشتعل ہجوم کی ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش۔
پولیس کے مطابق لیاقت آباد انڈرپاس میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اہل مال برادر ٹرک بریک فیل ہوجانے پر متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا اور حادثے میں موٹر سائیکلیں اور متعددگاڑیاں متاثر ہوئیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لےلیا ہے جبکہ ڈرائیور بھی زیرحراست ہے، مال بردار ٹرک سائٹ ایریا کی جانب سے آرہا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی، پولیس اور رینجرز نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کا جہلم کا دورہ، کارکنان سے ملاقات