مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، متحد ہو کر آگے بڑھنے کا عزم کیا:وزیراعظم

Jul 12, 2025 | 16:25:PM
مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، متحد ہو کر آگے بڑھنے کا عزم کیا:وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم انٹرن شپ پروگرام پاکستان سمر اسکالرز کیلئے منتخب طلبا سے خطاب کر رہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی،ہم نے ذمہ داری اٹھائی اور متحد ہوکر آگے بڑھنے کا عزم کیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نے انٹرن شپ پروگرام پاکستان سمر اسکالرز کیلئے منتخب طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023میں اکثریت کا خیال تھا کہ ملک خدانخواستہ دیوالیہ ہوجائےگا، مجھے یقین تھا کہ ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پائے، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے،موثر اقدامات سے اقتصادی شعبے میں اشاریے بہتر ہوئے ہیں، پالیسی ریٹ کم ہوکر 11 فیصد پر آگیا،پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے لوگ بینکوں سے پیسہ نکال کر سرمایہ کریں گے۔

وزیراعظم  کا مزید کہنا تھا کہ اڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، ماہرین کی مشاورت سے اس پروگرام کو حتمی شکل دینےمیں کئی ماہ لگے،ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل آگے بڑھا رہے ہیں، ہم نے ذمہ داری اٹھائی اور متحد ہوکر آگے بڑھنے کا عزم کیا،ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔