لیاری میں کتوں نے تین کم عمر بچیوں کو کاٹ لیا

Feb 12, 2026 | 18:59:PM
لیاری میں کتوں نے تین کم عمر بچیوں کو کاٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  کراچی  کے لیاری میں  پیدل سکول جانے والے بچے آوارہ کتوں کا نشانہ بننے لگے ۔
 آج لیاری میں آوارہ کتوں نے تین طالبات پر حملہ کردیا۔ سول ہسپتال میں لیاری کی تین طالبات شدید ذخمی حالت میں پہنچیں ۔ ان طالبات کی عمریں  8  سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔  

بتایا گیا ہے کہ کئی کم عمر طالبات آج صبح  پیدل سکول جارہی تھیں،  علاقہ کے آوارہ کتوں نے ان پر حملہ کر دیا۔

سول ہسپتال کے ربیز سیل کی انچار ڈاکٹر رومانہ نے بتایا کہ  اس سال ڈاگ بائیٹ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ کتے کے کاٹے سے زخمی ہونے والوں میں بچوں کی تعداد  بھی بڑھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ میچ سے پہلے نمیبیا کے ساتھ سنگین نا انصافی، کیپٹن آئی سی سی پر برس پڑے 

سال کے دوران کراچی کے 5 بڑے ہسپتالوں میں5ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تین افراد  کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز کے شکار ہوئے  جن میں سے دو افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

گزشتہ روز بھی لیاقت آباد میں طالبہ کو اسکول جاتے ہوئے کاٹ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛ نمیبیا کے شکونگو نے بھارت کا اوپنر دوسرے اوور میں اُڑا دیا