ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، نمیبیا کے خلاف بھارت کی 93 رنز سے جیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 18.2 اوورز میں 116 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
نمیبیا کی بیٹنگ
نمیبیا کے اوپنرز نے شاندار آغاز کیا اور 3 اوورز میں 31 رنز بنائے جو درکار رن ریٹ کے بہت مطابق تھے۔ لیکن چوتھے اوور کی تیسری بال پر نمیبیا کے اوپنر جین فرینکلن ایک کے بعد دوسرا چھکا مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ فرینکلن نے 15 گیندوں سے 22 رنز بنائے، ان میں 1 چھکا تھا اور 3 چوکے تھے۔
پاور پلے کے چھ اوورز میں 67 رنز
پہلی وکٹ گرنے کے بعد بھی نمیبیا کے بیٹرز نے رن ریٹ بہتر رکھا اور پاور پہلے کے چھ اوور ختم ہوئے تو ان کے 67 رنز بن چکے تھے۔ یہ درکار رن ریٹ کے عین مطابق تھے۔
ساتویں اوور کی پہلی بال پر ہارڈ ہِٹر سٹین کیمپ اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
سٹین کیمپ نے 20 بالز کھیلیں، 29 رنز بنائے، 1 چھکا مارا اور 3 چوکے مارے۔ وہ مزید رہتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں ریفرنڈم، 67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کی منظوری دےدی
اس صدمے سے بھی نمیبئین ٹیم سنبھل گئی لیکن دسواں اوور نمیبیا کے لئے تباہ کن ثابت ہوا جب 86 کے مجموعے پر دو وکٹیں گر گئیں۔ نکول لوفٹی ایٹن آؤٹ ہوئے تو اس کے فوراً بعد ہی جے جے سمِت بھی آؤٹ ہو گئے۔ لوفٹی تو 13 گیندوں سے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن جے جے سمِت کوئی رن نہیں بنا سکے اور دوسری بال پر آؤٹ ہوئے۔
اس اوور کے بعد 11 ویں اوور میں88 کے سکور پر کیپٹن ارسموس بھی آؤٹ ہو گئے۔
13 ویں اوور میں 94 کے مجموعے تک پہنچے تو کروگر آؤٹ ہو گئے۔ یہاں نمیبیا کی ریکوری کی امیدیں ختم ہو گئیں لیکن بعد میں آنے والے بیترز نے باؤنڈریز لگانے کی کوشش تب بھی نہیں چھوڑی۔
19 ویں اوور کی دوسری بال پر نمیبیا کی دسوین وکٹ گری تو ان کا مجموعہ 116 تھا۔ بھارت یہ میچ نمیبیا کی بیٹنگ کی ابتدا میں ہارتا ہوا نطر آ رہا تھا لیکن 93 رنز سے جیت گیا۔

بھارت کی باؤلنگ
ورون چکرورتی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اکسر پٹیل اور ردک پانڈیا نے دو دو وکٹیں لیں۔
ارش دیپ سنگھ، جسپریت بومرہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس راسموس نے جیتا، بولڈ فیصلہ کیا
دہلی میں ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نمیبیا اور بھارت آمنے سامنے آئے تو ٹاس نمیبیا کے کیپٹن راسموس نے جیت لیا تھا۔ انہوں نے میزبان ٹیم کے منجھے ہوئے بیٹرز سے پہلے نمٹنے کی آپشن لی اور ٹارگٹ کو چیز کرنے کا راستہ چنا۔
ایشان کشن کی بیٹنگ اور راسموس کی باؤلنگ؛ میچ کی دو خاص باتیں
بھارت نے نمیبئین کیپٹن راسموس کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کر کے 209 رنز بنائے اور ان کے 9 بیٹر آؤٹ ہوئے۔ انڈیا کی اننگ کی ایک خاص بات ایشان کشن کے اوور میں 28 رنز اور دوسری خاص بات نمیبیا کے کیپٹن راسموس کی ایک اوور میں تین وکٹیں تھیں۔ پاور پہلے کے خاتمے پر بھارت تین سو رنز بنانے کی رفتار سے چل رہا تھا لیکن اس کی اننگز کا اختتام دو سو آٹھ رنز پر ہی ہوا۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نمیبیا کے کیپٹن راسموس نے 19 ویں اوور میں بھارت کے تین بیٹرز کو آؤٹ کر دیا۔ ان کا تیسرا شکار اکسر پٹیل صفر پر واپس گئے، دوبے نے 23 رنز بنا رکھے تھے اور پانڈیا 52 رنز کر کے آؤٹ ہوئے۔ 19 اوورز مکمل ہونے پر بھارت کا مجموعہ 206 تھا۔ 20 ویں اوور کی تیسری بال پر جے جے سمِت نے رنکو سنگھ کو آؤٹ کر دیا۔سمِت کی آخری بال پر ارش دیپ سنگھ بھی آؤٹ ہو گئے۔ بھارت کی اننگز تمام ہوئی تو ان کے9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنے اور نمیبیا کو جیتنے کے لئے 210 رنز کا ٹارگٹ مل گیا۔
بھارت کی بیٹنگ
نمیبئین باؤلر شکونگو نے دوسرے اوور کی آخری بال پر بھارتی اوپنر سنجو سیمسن کو آؤٹ کر دیا تھا۔
میچ کا اغاز ہونے پر بھارت کے اوپنرز ایشان کشن اور سنجو سمسون نے محتاط آغاز کیا اور پہلی بال وائیڈ ہونے کے بعد صرف ایک سنگل بنائی۔ اوور میں تین بالز ڈوٹ گئیں لیکن روبن ٹرمیلمان کی آخری بال سنجو سیمسن نے چھکا مار دیا۔ پہلے اوور میں بھارت 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔
دوسرے اوور میں بین شکونگو کی پہلی بال ڈوٹ رہی، تیسری اور چوتھی بال پر سنجو سیمسن نے دو چھکے مار دیئے۔ پانچویں بال پر انہوں نے ایک چوکا مارا اور آخری بال پر بین شکونگو نے سنجو سیمسن کو کیچ آؤٹ کر کے گھر بھیج دیا۔
25 رنز پر بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی ہے اور دو اوورز کا کھیل ہوا تھا۔
اس وکٹ کے گرنے کے بعد تلک ورما وکٹ پر آئے۔
پاور پلے کا بڑا مجموعہ، ایک اوور میں 28 رنز
بھارت نے پاور پلے میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ بنایا اور ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔
پاور پلے کے آخری چھٹے اوور میں ایشان کشن نے شاندار کھیل دکھایا۔ انہوں نے چار چھکے اور ایک چوکا مار کر اوور میں 28 رنز بنائے۔ یہ نمیبیا کے سینئیر باؤلر جے جے سمِت کا اوور تھا۔ سمت کو کیپٹن نے شکونگو کی جگہ بال دی تھی۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے تیز ترین سو رنز
بعد میں بھارت نے 7 ویں اوور کی پانچویں گیند پر سو رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ یہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سب سے تیز سو رنز تھے۔
ساتویں اوور میں تلک ورما کا یقینی کیچ نمیبئین فیلڈر کے ہاتھوں سے ڈراپ ہو گیا۔
8 ویں اوور کی پہلی بال پر نمیبیا کے کیپٹن اراسموس نے بھارت کی دوسری وکٹ حاصل کر لی۔
آٹھویں اوور کی پہلی بال پر ایشان کشن 24 گیندوں سے 61 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ایشان کشن نے آج 5 چھکے مارے اور 4 چوکے مارے۔
ایشان کے جانے کے بعد کیپٹن سوریا کمار یادو خود بیٹنگ کے لئے آئے۔
نمیبیا کی تیسری وکٹ گیارھویں اوور کی پہلی بال پر گری جب بیمرڈ شولڈز کی بال پر وکٹ کیپر زین گرین نے کیپٹن سوریا کمار کو سٹمپ آؤٹ کر دیا۔ اس وقت بھارت کا سکور 121 رنز تھا اور سوریا 12 رنز پر کھیل رہے تھے۔
کیپٹن سوریا کے فارغ ہونے کے بعد ہریدک پانڈیا وکٹ پر آئے۔
12 ویں اوور کی پانچویں گیند پر نمیبیا کے کیپٹن گیرارڈ راسموس کی گیند کو کھیلتے ہوئے تلک ورما بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تلک ورما نے آج 21 گیندوں سے 25 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 چوکے مارے۔
تلک ورما کے آؤٹ ہونے کے بعد شیوم دوبے بیٹنگ کے لئے آئے۔
اس وقت بھارت کا مجموعہ 124 رنز تھا۔
19 ویں اوور میں کیپٹن راسموس نے ہریدیک پانڈیا سے چھکا کھانے کے بعد انہیں کیچ آؤٹ کیا، پھر اسی اوور میں راسموس نے شیوم دوبے کو بھی کیچ آؤٹ کروا دیا۔ پانڈیا 28 گیندوں سے 52 رنز بنا کا آؤٹ ہوئے اور دوبے نے 16 گیندوں سے 23 رنز بنائے۔ اسی اوور میں پانچویں بال پر راسموس نے اکسر پٹیل کو کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ کیا۔
20 ویں اوور کی تیسری بال پر جے جے سمِت نے رنکو سنگھ کو آؤٹ کر دیا۔سمِت کی آخری بال پر ارش دیپ سنگھ بھی آؤٹ ہو گئے۔ بھارت کی اننگز تمام ہوئی تو ان کے9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنے اور نمیبیا کو جیتنے کے لئے 210 رنز کا ٹارگٹ مل گیا۔

نمیبیا کی باؤلنگ
کیپٹن راسموس 4 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ بین شنکونگو، جے جے سمت اور برنارڈ شولٹز ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت کے ساتھ میچ سے پہلے نمیبیا کے ساتھ سنگین نا انصافی، کیپٹن آئی سی سی پر برس پڑے