کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کیلئے ٹرالیوں کی عدم دستیابی، 9 ملازمین معطل

Feb 12, 2026 | 12:50:PM
کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کیلئے ٹرالیوں کی عدم دستیابی، 9 ملازمین معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو ٹرالیوں کی عدم دستیابی کے معاملے پر 9 ملازمین معطل کردیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ پر پی اے اے کے تعینات 9 ملازمین کو معطل کردیا۔

معطل کیے جانے والوں میں شفٹ کے ڈی ایف او، ڈپٹی ڈی ایف او اور ٹرالی سٹاف شامل ہے۔

مجموعی طور پر 9 ملازمین کو کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے معطل کیا ہے۔ 

مزید پڑھیں:گریڈ ایک سے بائیس تک کے تمام ملازمین اور افسران کیلئے بڑی سہولت

 ٹرالی ٹرمینل بلڈنگ سے باہر نہ لے جانے پر مسافروں کو اپنا سامان خود لےجانا پڑا تھا۔

کراچی ائیرپورٹ  منیجر کی صدارت میں تحقیقات کی گئیں۔

چند دن قبل سوشل میڈیا پر مسافروں کو ٹرالیوں کی دستیابی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔