تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

Feb 12, 2023 | 11:45:AM
ٹانک: تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخواء کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل بازار پر دہشت گردوں نے رات گئے بھاری اسلحے سے حملہ کیا جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، مشکوک پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو زخمی

ادھر بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ملزمان لکی مروت، ڈی آئی خان اور بنوں میں حملوں میں ملوث تھے۔