کراچی: مشکوک پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو زخمی

Feb 12, 2023 | 11:30:AM
کراچی: مشکوک پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) کراچی کے زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں مشکوک پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

زخمی ادیب رضا سمیت 3 ڈاکوؤں کو رینجرز نے زمان ٹاؤن پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے مقابلہ ظاہر کرکے ادیب رضا کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ باقی 2 ساتھیوں کو فرار ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے زمان ٹاؤن سے 3 ڈاکوؤں عاصم رضا، ادیب رضا اور اسد کو اسلحے اور لوٹی گئی رقم سمیت گرفتار کیا گیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کی پریس ریلیز بھی جاری کی گئی اور پھر تینوں ملزمان کو زمان ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کوہاٹ، فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق، 2 زخمی

رات گئے زمان ٹاؤن پولیس نے ملزم ادیب رضا کو مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ رینجرز کی جانب سے گرفتار ادیب رضا کے 2 ساتھیوں کو مفرور ظاہر کردیا۔

مذکورہ پولیس مقابلے پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن افتخار حسین آرائیں کا مؤقف لینے کیلئے ان سے بارہا رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔