ابھی تک سنگل اکشے کھنہ کی کرشمہ کپور سے شادی ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی تھی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آج کل بالی وڈ اداکار اکشے کھنا اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم 'دُھریندر' کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
اسی حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اداکار کے ماضی کی دلچسپ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
خبر کے مطابق اکشے معروف اداکارہ کرشمہ کپور سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا،اکشے کھنا اب تک سنگل ہیں اور انہوں نے شادی نہیں کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں جب کرشمہ کپور کا اجے دیوگن کے ساتھ بریک اپ ہوا تب ان کی اور اکشے کھنا کی دوستی خبروں کی سرخی بنی۔
مزید پڑھیں:دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار
دونوں میں اس قدر دوستی تھی کہ وہ شادی کا بھی سوچنے لگے، کرشمہ کے والد رندھیر کپور اس رشتے سے بے حد خوش تھے اور چاہتے تھے دونوں شادی کرلیں
وہ اکشے کے والد ونود کھنا سے رشتے کی بات بھی کرنے جانے والے تھے۔
رپورٹ کے مطابق کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا اس رشتے کے خلاف تھیں، ببیتا چاہتی تھیں کہ بیٹی کیرئیر پر فوکس کرے نہ کہ شادی جیسے رشتے میں بندھے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اکشے کھنا جو عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خاموش رہتے ہیں۔
انہوں نے کرشمہ کپور کے ساتھ اس مبینہ رومانس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔
بعدازاں اداکارہ کرشمہ کپور نے صنعتکار سنجے کپور سے شادی کرلی تھے جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی۔