نواز شریف کی بریت، مریم اورنگزیب کا ردِعمل آ گیا

Dec 12, 2023 | 18:35:PM
نواز شریف کی بریت، مریم اورنگزیب کا ردِعمل آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی بریت پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پیغام جاری کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر قائد مسلم لیگ ن اور سابقہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی بریت کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’’الحمدللہ، قائد محمد نواز شریف آج تمام مقدمات میں بری ہوگئے ہیں، جس نے اللہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے اسے آج سرخرو کر دیا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی قسمت کا فیصلہ آگیا

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’’ آج عوام کے سامنے اِن جعلی جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جس میں انصاف ملتے ملتے 7 سال گزر گئے، ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا، انشاءاللہ نواز شریف چوتھی بار پھر  عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے، ملک و قوم کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا‘‘.

موجودہ ملکی حالات سے متعلق انہوں نے لکھا کہ ’’نوجوان کا روزگار ، مہنگائی میں کمی، ترقی کی شرح 6.1 ہے، انشاءاللہ سب ٹھیک کرے گا وزیراعظم محمد نواز شریف، اللہ کے فضل سے اللہ کے کرم سے اچھا وقت آئے گا، پاکستان کو مبارک  ہو‘‘۔