بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کے چار ڈاکٹرز پر مشتمل ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرے گی،ڈاکٹرز میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر الطاف حسن اور ڈینٹل اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمر فاروق شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات،ابتک کی اہم خبر سامنے آ گئی
ڈاکٹرز کی ٹیم میں پروفیسر جنرل میڈیکل ڈاکٹر محمد علی عارف اور ڈاکٹر عامر سلیم بھی شامل ہیں۔
چار رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرکے رپورٹ پمز ہسپتال کو پیش کرے گی۔