امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

Aug 12, 2025 | 14:51:PM
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا، جہاں  انہوں نے قیدی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قید شہباز افضل تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔  سفارتی وفد کو قیدی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں ملاقات کروائی گئی ۔

امریکی سفارتی وفد نے قیدی سے زیر سماعت مقدمے،جیل میں دستیاب سہولیات اور صحت کے حوالے سے بات چیت کی۔

سفارتی وفد میں امریکی سفارت خانے کے چیف قونصلر پام ہیملٹ ،سکیورٹی  آفیسر عرفان حیدر ملک شامل تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ گیمز سنوکر 2025: محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے، میڈل سے ایک فتح دور

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی شہباز افضل کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں توہین رسالت کے جرم پر مقدمہ درج ہے۔