ورلڈ گیمز سنوکر 2025: محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے، میڈل سے ایک فتح دور

Aug 12, 2025 | 14:15:PM
ورلڈ گیمز سنوکر 2025: محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے، میڈل سے ایک فتح دور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف چینگدو ورلڈ گیمز سنوکر2025 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

قومی سنوکر کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں برطانوی کیوئسٹ زیک کوسکر کو 0-2 فریمز سے شکست دی۔

محمد آصف نے پہلے فریم میں 51 کا بریک کھیلتے ہوئے 15-79 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے فریم میں انہوں نے 31-89 سے فتح حاصل کی۔

سیمی فائنل میں فتح ان کے لئے میڈل یقینی بنا دے گی جبکہ شکست کی صورت میں انہیں برانز میڈل کے لئے میچ کھیلنا ہو گا۔ کل سیمی فائنل میں ان کا بھارت یا چینی کیوئسٹ سے سامنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کی ٹیم کیوں نہیں خریدی؟سلمان خان نے پہلی بار لب کشائی کر دی

قومی کیوئسٹ محمد آصف اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں، انہوں نے دو گروپ میچز میں فتح کے بعد کواٹر فائنل بھی باآسانی جیت لیا ہے۔