کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

Aug 12, 2025 | 14:06:PM
کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کرلیا، ای پیڈز کے ذریعے 29 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کرلی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ای پیڈز کے ذریعے 29 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی ہیں، تاکہ توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جاسکے۔

کابینہ ڈویژن موصول ہونے والی بولیاں ای پیڈزکے ذریعے 29 اگست کو ہی کھولے گا، توشہ خانہ میں مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری 

بولیوں کی منظوری کے بعد توشہ خانہ میں بطور تحائف موصول ہونے والے زیورات،گھڑیوں، قالینوں سمیت دیگر اشیا کی قدرمعلوم کی جائے گی، کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کےساتھ ایک سال کا معاہدہ کرے گا۔

کامیاب اپریزرز کو تحائف کا تخمینہ لگانے کے عوض سروس چارجز ادا کیے جائیں گے۔