فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزارت داخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ایف سی میں 3 ہزار 229 خواتین و مردوں کو کانسٹیبل بھرتی کیا جائے گا، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کا 20 ،20 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر10، گلگت بلتستان 6 اور اسلام آباد کیلئے 4 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ کانسٹیبل کے عہدے کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت ایف اے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشت گردی عدالت کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل ہی ایف سی کی تنظیم نو کرکے فیڈرل کانسٹیبلری بنائی تھی۔