انسداد دہشت گردی عدالت کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےپی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔
راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا۔