بھارت نے بغیر اطلاع ستلج میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا، آباد بستیوں کو خطرہ 

Aug 12, 2025 | 01:45:AM
بھارت نے بغیر اطلاع ستلج میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا، آباد بستیوں کو خطرہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارت کی جانب سے بغیر پیشگی اطلاع کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے سے گنڈا سنگھ والا (قصور) کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا ہے  جس سے دریا کے کنارے اور پیٹ میں آباد بستیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق بھارت نے رات گئے فیروز پور بیراج   سے ستلج میں 50 ہزار 500 کیوسک کا سیلابی ریلا چھوڑا جو چند گھنٹوں بعد گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پہنچ گیا، اس وقت دریا میں نچلے درجے کا سیلاب ہے  تاہم اگر مزید پانی چھوڑا گیا تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔

بھارت نے پانی چھوڑنے سے قبل پاکستان کو اطلاع نہیں دی حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان 1989ء میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت بھارت کو دریاؤں میں کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے پہلے پاکستان کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے فتنہ الہندوستان کی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیا,طلال چوہدری