سابقہ منگیتر کو تصاویر سے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

Aug 12, 2021 | 21:48:PM
سابقہ منگیتر کو تصاویر سے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر تصاویر سے سابقہ منگیتر کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کے مطابق ملزم ایاز کےخلاف لڑکی کے بھائی نے شکایت درج کروائی تھی کہ ملزم نازیبا تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کررہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ریکارڈ ضبط کیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی (ایف آئی اے کی خصوصی عدالت) راجہ غضنفر علی خان نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے اور خواتین کو بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو7سال قید سخت اور90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ایف آئی اے سائنر کرائم ونگ گزشتہ سال24جون کو جواں سال خاتون کے والد کی درخواست پر”پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ“(پی ای سی اے)2016کی دفعہ 20،21اور24کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ109کے تحت مقدمہ نمبر 32درج کر کے افضال احمد نصیر نامی ملزم کو گرفتار کیاتھا۔

ملزم مذکورہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک، میسنجر اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے بلیک میل کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان نے 26ویں سا لگرہ پر یا دگار ویڈیو شیئر کر دی